ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایگل ٹن ریسارٹ کی طرف سے غیر قانونی طور پر تعمیرات کو باقاعدگی،998 کروڑ روپے اداکرنے وزیر مالگذاری کی ہدایت

ایگل ٹن ریسارٹ کی طرف سے غیر قانونی طور پر تعمیرات کو باقاعدگی،998 کروڑ روپے اداکرنے وزیر مالگذاری کی ہدایت

Tue, 20 Sep 2016 12:21:29    S.O. News Service

بنگلورو20؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر مالگذاری کاگوڈ تمپا نے کہاکہ رام نگرم کے قریب برڈی میں موجود ایگل ٹن ریسارٹ جو سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرکے تعمیر کیاگیا ہے اسے ریاستی حکومت نے یہ ہدایت دی ہے کہ اس زمین پر اگر قبضہ برقرار رکھنا ہے تو وہ 998 کروڑ روپے حکومت کو ادا کرے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایگل ریسارٹ نے سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرکے اپنی سہولیات قائم کی ہیں۔ اس میں سے 28 ایکڑ زمین پہلے ہی خالی کرائی جاچکی ہے۔باقی 77 ایکڑ زمین کے عوض 998 کروڑ روپے ادا کرنے اس ریسارٹ کو ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایگل ٹن کی طرف سے جو رقم حکومت کو دی جائے گی اس کا استعمال رنگ روڈ کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے پر کیا جائے گا۔ 


Share: